پکوان-کھانےکی تراکیب

چرغہ مصالحہ چکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اجزا برائے چرغہ مصالحہ چکن (مسکان فریاد رانا )
+ چکن ایک کلو+ نمک حسب ذائقہ+ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ+ پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ+پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ+چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ+ پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ+بیسن ایک پیالی+ دہی ایک پیالی+ لیموں ایک عدد+ کوکنگ آئل حسب ضرورت
1چکن بریسٹ کو دھو کر بڑے ٹکڑے کر لیں اور ان میں کٹ لگا لیں ،ان ٹکڑوں پر اچھی طرح ادرک لہسن لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
2بیسن کو چھان کر بڑے پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،لال مرچ، دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر ملائیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔
3چکن کے ٹکڑوں کو بیسن کے مکسچر میں لتھیڑ کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح اندر تک جذب ہو جائے۔
4کڑاہی میں ڈیب فرائینگ کے لئے کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں چکن کے ٹکڑوں کو ہلکا سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔پھر ان کو پھیلا کر رکھ دیں تاکہ ٹھنڈے ہو جائیں۔
5دہی میں چاٹ مصالحہ ڈال کر ملائیں اور اسے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔پھر لیموں کے دوٹکڑے کرلیں ۔
6ایک لیموں کے ٹکڑے کی مدد سے دہی ملاہوا مصالحہ اچھی طرح چکن پر لگائیں اور ان کو دوبارہ سے ڈیپ فرائی کرلیں۔

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ
پکانے کا وقت

50 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close