انٹرنیشنلپاکستان

لیبیا کی فضائوں میں امریکی ڈرون طیارہ لاپتہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی فضائوں میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق افریقا میں امریکی کمان(افریکوم)نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ جمعرات کے روز طرابلس کے زون میں محو پرواز تھا کہ اس دوران ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔افریکوم کے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون طیارے لیبیا میں سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کرتے ہیں اور لیبیا میں دہشت گردی کا راستہ روکنے میں

اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا آپریشن حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ کاری سے عمل میں آتا ہے۔

Show More

Related Articles

16 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close