بزنس

چین کا عالمی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، کمیونسٹ پارٹی

بیجنگ( آن لائن )چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے نظریات سے متعلق آگاہی فورم صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں منعقد ہوا۔فورم میں تقریباً پچاس ممالک کے سیاسی جماعتوں کے دو سو سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔عالمی نمائندوں نے فورم میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔لا عوامی انقلابی پارٹی کے مرکزی سیاسی بیورو کے رکن اور محکمہ تشہیر کے سربراہ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کی مضبوطی کے لیے کوشاں

رہا ہے۔ چین کا عالمی معیشت کے فروغ اور مستحکم ترقی میں کلیدی کردار ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کی ذمہ داری بھی بخوبی ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں چینی کمیونسٹ پارٹی طرز حکمرانی کے شعبے میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکے گی۔انہوں نے طرز حکمرانی سے متعلق تجربات کے تبادلے پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

61 Comments

  1. Hi there! This post couldn’t be written any better! Reading through this post reminds me of my previous room mate! He always kept talking about this. I will forward this article to him. Pretty sure he will have a good read. Thank you for sharing!

  2. Thank you for another informative blog. The place else may I am getting that type of info written in such an ideal approach? I have a mission that I am just now working on, and I have been at the look out for such information.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close