کھیل

وسیم خان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی پاکستان آمد کیلئے پرامید

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس امید کو حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے کہ سری لنکا کے دورہ پاکستان کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی دورے پر آئیں گی کیونکہ پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی بدولت پاکستان سے متعلق تصورات میں تبدیلی آئے گی البتہ یہ ضرور ہے کہ اس عمل میں کافی وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار بائیس میں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کی پاکستان آمد سے قبل ان ممالک کی اے ٹیمیں یہاں آکر میچز کھیلیں گی جس سے سینئر ٹیموں کی آمد کا راستہ کھلے گا اور انہوں نے مختلف ممالک کی کرکٹرز ایسوسی ایشنز سے جو بات چیت کی ہے اس کے بعد انہیں یہ تاثر حقیقت پسندانہ محسوس ہوتا ہے کہ آنے والے برسوں کے دوران ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔وسیم خان کے مطابق پی ایس ایل کے سیزن پانچ کیلئے پندرہ ممالک کے 260 پلیئرز نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے اور ان پلیئرز کی رائے دراصل پاکستان میں کھیل کے ماحول کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

27 Comments

  1. Whats up very nice blog!! Guy .. Excellent .. Superb .. I will bookmark your blog and take the feeds additionally?KI am happy to search out so many helpful info right here within the put up, we want work out more strategies in this regard, thank you for sharing. . . . . .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close