دلچسپ

مکہ میں عرب نسل کے خوبصورت گھوڑوں کا مقابلہ حسن

ریاض(نمائندہ کماس )عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عربی النسل گھوڑوں کے درمیان ہونے والے خوبصورتی کے مقابلے میں مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تین روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول کے آخری روز جیوری کی جانب سے خوبصورت گھوڑوں کو بالترتیب پوزیشن دی گئیں اور نہیں گورنر نے انعامات سے بھی نوازا۔فیسٹیول میں عربی روایات کے مطابق ادب اور شعر و شاعری سے متعلق محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان گھوڑوں کی خوبصورتی کو بیان کرنا تھا۔تین دن تک جاری رہنے والے مقابلے میں گھڑ سواروں سمیت دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی اور گھوڑوں کی بہترین پرورش پر مالکان کو داد بھی دی۔ گھڑ سواری کے ادارے کے تحت زیر تربیت خواتین کو بھی انعامات دئیے گئے ۔یاد رہے کہ گھڑ سواری مہنگا ترین شوق ہے البتہ سعودی عرب کے بہت سے شہری اس شوق سے وابستہ ہیں اور وہ مہنگے ترین گھوڑے پالتے ہیں۔

Show More

Related Articles

60 Comments

  1. you are in reality a excellent webmaster. The web site loading speed is amazing. It sort of feels that you are doing any distinctive trick. Also, The contents are masterpiece. you have performed a magnificent activity in this subject!

  2. Amazing blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere? A design like yours with a few simple adjustements would really make my blog jump out. Please let me know where you got your theme. Thank you

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close