بزنس
پاکستان اور چین کی بڑی ٹائر کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط

لاہور (نمائندہ کماس )پاکستان اور چین کی بڑی ٹائر کمپنیوں نے اشتراکی معاہدے پر دستخط کردیے ، مقامی ٹائر انڈسٹریز اورچینی ٹائر ساز چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدے پر دستخط کئے ، معاہدے کے تحت مقامی نئی کمپنی 51فیصد اور چاؤیانگ لانگ مارچ کمپنی 49فیصد شیئر ز کی مالک ہو گی، پہلے مرحلے میں 250ملین ڈالر کے پراجیکٹ کا آغاز سائٹ سندھ میں 100ملین ڈالر سے کیا جائیگا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے ،پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی بھی آ رہی ہے جس سے ملک میں روزگار کے بہتر مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔
ivermectin pharmacy https://ivermectin.mlsmalta.com/
can you take vidalista everyday https://vidalista40mg.mlsmalta.com/
is hydroxychloroquine banned https://hydroxychloroquinee.com/
albuterol sulfate inhaler cost https://amstyles.com/
hydroxychloroquine dose for coronavirus https://hhydroxychloroquine.com/