شہر شہر
پرانی دشمنی :فائرنگ سے پوتا جاں بحق ،دادا زخمی ہو گیا

منڈی شاہ جیونہ (نمائندہ کماس )پرانی دشمنی پر فائرنگ سے پوتا جاں بحق ،دادا شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ کوٹ عیسیٰ شاہ کے رہائشی ملزم رب نواز خان اور مضروب عطا خان کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز ملز م رب نواز نے عطا خان کے گھر گھس کر شدید فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں عطا خان کا دس سالہ پوتا موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا داد عطا خان کو تین گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔