شہر شہر
کوٹ لکھپت :نامعلوم شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

لاہور(نمائندہ کماس )کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ یاجس کے نتیجے میں اس کا جسم دو ٹکڑوں میں بٹ گیا ۔ادھر اسلام پورہ کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب متعدد گاڑیاں ٹکرانے کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے ۔شاہدرہ ٹاؤن میں ٹرین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 14 سالہ عبدالرزاق شدید زخمی ہو گیا ۔