شہر شہر

سٹیٹ لائف سوسائٹی:گھر میں سلنڈر دھماکے ،آتشزدگی

لاہور( نمائندہ کماس )سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر میں زور دار سلنڈر دھماکوں کے باعث آگ لگ گئی ۔امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے گھر میں پینٹ سپرے اور کیمیکل بنائے جا رہے تھے جس کے باعث آگ لگی ۔ عینی شاہدین کا کہنا گھر میں پینٹ سپرے بنانے کا کام کافی عرصہ سے جاری تھا۔ آگ لگنے سے پینٹ کیمیکل کے ڈرم اور سلنڈر پھٹے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور مکان مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close