پاکستان

’’عمران خان اتحادیوں سے دور ہونے لگے‘‘دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ کماس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑو ں گا ۔ پچھلے دنوں کنٹینرز پر جو سرکس ہوئی دھرنے کا ماہر تو میں ہوں ، پہلے ہی کہا تھا اگر یہ ایک ماہ کینیٹرز پر گزار دیں تو مان جان جائونگا ۔ مدرسے کے بچے بارش میں باہر اور مولانا فضل الرحمان گرم کمرے میں بیٹھے تھ ، دین کو پیسہ بنانے کیلئے فروخت کرنا ، بچوں سے جھوٹ بول کر سڑکوں پر لانا سے بڑا گنا کیا ہو سکتا ہے ۔ تاہم تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں میں سیاسی اختلافات کمی کی بجائے شدت اختیار کر گئے ہیں ۔ حکومت کی اتحادی جماعت جی ڈی اے بھی ناراض ، وفاقی حکومت کیساتھ مفاہمت پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ جی ٹی اے اور مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ، حکومت سازی کیلئے وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پر اعتماد نہیں تھا مگر وفاقی حکومت نے مشکل میں کبھی حال ہی نہیںپوچھا ، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے ۔ ان خیالات کا ذکر انہوں نے غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر کیا ۔

Show More

Related Articles

11 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close