پاکستان

نیب کی اب تک کی بڑی کارروائی ، اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا

لاہور( این این آئی ) نیب لاہور نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکینڈل میں سابق مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم اجمل کو گرفتار کر لیا ،ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ 20کے افسر پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کاالزام عائد کیا گیا ہے ۔ نیب ترجمان کے مطابق وسیم اجمل نے غیرقانونی طور پر 2014 میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دیا،آپس کی ملی بھگت سے لیبر کاسٹ کی مد میں ہی 1 ارب مالیت کی رقم کی کنٹریکٹرز کو ادا ئیگی کرائی گئی جبکہ کنٹریکٹ کی مطابق لیبر کی مکمل رقم کنٹریکٹر کو

علیحدہ سے واپس کی جانی تھی اور وسیم اجمل کنٹریکٹر کو لیبر کی مد میں ایک ارب کی دہری ادائیگی میں ملوث پائے گئے ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے جعلی ایگزیمپشن کے طور پر 96 ہزار امریکی ڈالرز کی چھوٹ بھی نوازی گئی۔وسیم اجمل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کمپنی سیکرٹری کی پوسٹ پر غیرقانونی بھرتی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close