شہر شہر

بلدیہ ملازمین نے مدینہ کالونی المعروف کچی منڈی کو علاقہ غیر سمجھ لیا

ہارون آباد(خرم شہزاد ملک) تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی المعروف کچی منڈی ہارون آباد کو بلدیہ ملازمین نے علاقہ غیر سمجھ کر رکھا ہے جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آنے لگے 4 یوم سے خاکروبوں نے کوڑا کرکٹ اٹھانا مناسب نہیں سمجھا جبکہ دوسری طرف سینٹری انسپکٹر بھی معمول کے مطابق سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف و مگن ہے جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث روڈ سے گزرنے والے لوگوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے علاقائی معززین کے مطابق سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث سڑک پر کیچڑ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو سخت پریشانی لاحق ہے اس پانی کے باعث ڈینگی مچھر پیدا ہونے کے خدشات لاحق ہیں اگر اب بھی بلدیہ ملازمین نے اپنا سابقہ وطیرہ نہ بدلا تو ڈینگی جیسی مرض اور بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں متعدد بار ٹی ایم اے اور اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کو آگاہی دینے کے باوجود مدینہ کالونی المعروف کچی منڈی ابھی تک توجہ کی منتظر ہے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے اہل علاقہ کا ڈی سی او بہاولنگر سے فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے

Show More

Related Articles

3 Comments

  1. It’s a shame you don’t have a donate button! I’d definitely donate to this fantastic blog! I guess for now i’ll settle for bookmarking and adding your RSS feed to my Google account. I look forward to brand new updates and will share this website with my Facebook group. Chat soon!

  2. I like what you guys are up too. Such smart work and reporting! Keep up the excellent works guys I have incorporated you guys to my blogroll. I think it’ll improve the value of my site :).

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close