تازہ ترین

انجمن صحافیاں و پریس کلب رجسٹرڈ فقیر والی کے صدر سہیل عمران چوہدری پر قاتلانہ حملہ

ہارون آباد(نمائندہ کماس ) تفصیلات کے مطابق 13 نومبر بروز بدھ کی شام 6 نامعلوم مسلح ملزمان نے انجمن صحافیاں و پریس کلب رجسٹرڈ فقیر والی کے صدر سہیل عمران چوہدری پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے تھانہ فقیر والی کے ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان کو ملزمان کی نشاندہی کرنے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ فقیر والی راؤ انعام اللہ خان کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے پولیس اور میڈیا کا ساتھ چولی دامن کا ہے پولیس ایک صحافی کو ابھی تک انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے تو عوام الناس کو انصاف کیسے ممکن ہوگا حالانکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے اگر پولیس نے اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھا تو محکمہ پولیس کے کردار پر ایک بدنما داغ لگ کر رہ جائے گا پولیس اپنے اوپر عدم اعتماد کی وجہ سے عوامی حلقوں میں پہلے ہی بدنام ہے اگر پولیس کا یہی وطیرہ رہا تو پولیس ہر فورم پر اپنا وقار کھو بیٹھے گی تمام صحافی برادری اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے اور اس وقوعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close