Uncategorized

ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ : محمد آصف نے بڑی کامیابی سمیٹ لی

انقرہ (این این آئی)ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔ چمپئن شپ کے گروپ سی میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے ڈینیئل رینڈ سے تھا۔پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ نے اسرائیل کے پلیئر کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-4 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کی کامیابی کا اسکور 13-88، 25-59، 19-75، اور 36-72 رہا۔دوسرے پاکستانی کھلاڑی مبشر رضا نے بھی گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا، انہوں نے تین ففٹی پلس بریکس کھیلتے
ہوئے منگولیا کے بولورکھو ایرڈین کو 0-4 سے شکست دی۔پاکستان نمبر 5 مبشر رضا کی جیت کا اسکور 14-64، 0-92، 6-71 اور 1-91 رہا۔ پچھلے دو میچز میں آخری فیصلہ کن فریم کی شکست کے بعد ذوالفقار قادر نے بالآخر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔انہوں نے ویلز کے ڈیوڈ ڈانو وان کو 1-4 سے شکست دی۔ ڈیوڈ نے پہلا فریم 32-63 سے جیتا لیکن اس کے بعد ذوالفقار قادر نے شاندار کم بیک کیا اور چاروں فریمز میں بھرپور کیو کنٹرول کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

Show More

Related Articles

14 Comments

  1. Today, I went to the beachfront with my children. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter and said "You can hear the ocean if you put this to your ear.” She put the shell to her ear and screamed. There was a hermit crab inside and it pinched her ear. She never wants to go back! LoL I know this is totally off topic but I had to tell someone!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close