ٹیکنالوجی

اب کوئی نہیں بچے گا ۔۔۔۔۔!! فیس بک نے ڈیٹا کس ادارے کو دے دیدیا ؟جانئیے

نیویارک(این این آئی )فیس بک صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئرکی جارہی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا تھا کہ صارفین کی لوکیشن سے متعلق معلومات کا تحقیقاتی اداروں سے تبادلہ کیا جارہا ہے، اس اقدام کا مقصد یہ پتا لگانا ہےکہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔فیس بک کا کہناتھاکہ اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور ابتدائی طور پر صرف امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائےگا۔‎

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close