کھیل

کپتان کی آواز پر لبیک !!! سابق قومی کرکٹر نے وزیراعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے وزیر اعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کی حمایت کرتے ہوئے اس فورس کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل گھڑی میں قوم کو متحد ہونے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیتا ہوں۔

تمام نوجوان کورونا وائرس کیخلاف بنائی گئی ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، وقت آ گیا ہے کہ بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کی جائے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ تمام کرکٹرز وزیراعظم ریلیف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست کے بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کی جائے ۔ٹائیگر فورس میں شامل ہونے کے لیے صرف ملی جذبے کی ضرورت ہے۔ضرورت پڑنے پر میں خود بھی ٹائیگر فورس میں حصہ لوں گا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ تمام کرکٹرز وزیراعظم ریلف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔کرونا وائرس کے معاملے پر سیاست کی بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔ مشکل وقت میں ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چ چاہیے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close