بزنس

بریکنگ نیوز: ڈالر 166 روپے کا ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز کے دوران بھی تیزی کا تسلسل ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھ گیا۔ جبکہ امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑھاؤ جاری رہا اور آج ڈالر 166 روپے کی حد تک پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروباری روز کے دوران کئی

ہفتوں کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، چار سال بعد ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعد سرمایہ کاروں کو تقریباً 190 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 29 ہزار 231 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا تھا۔آج کاروبار کے دوران شروع میں ہی غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی اور انڈیکس میں پہلے تین گھنٹوں کے دوران 300 پوائنٹس کے قریب کی گراوٹ دیکھی تھی۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اگلے ایک گھنٹے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے دلچسپی لینے کے بعد مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ تیزی لوٹ آئی اور انڈیکس 12 بجے کے قریب 420 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث مندی میں جانے والی حصص مارکیٹ میں 120 پوائنٹس کی تیزی دیکھی۔آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 29691.23 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی گئی جبکہ انڈیکس 28902.08 پوائنٹس کی نچلی سطح بھی ریکارڈ کیا گیا۔ٹریڈنگ کے دورران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 29505.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔پورے کاروباری روز کاروبار میں تیزی کے بعد مزید تین حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 29300، 29400، 29500 کی حدیں شامل ہیں جبکہ ٹریڈنگ میں 0.94 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 15 کروڑ 70 لاکھ 81 ہزار 939 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 90 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ جبکہ امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ڈالر آج 166 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close