پاکستان

اناللہ واناالیہ راجعون۔۔!!مسلم لیگ (ن) میں صف ماتم بچھ گئی۔۔۔انتہائی سرگرم رہنما انتقال کر گئے

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سابق صدر امجد بٹ پسروری گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ امجد بٹ پسروری کی رحلت کی خبر پی ایم ایل این یو اے ای کے حلقوں میں رنج و غم کے ساتھ سنی گئی۔

مرحوم امجد بٹ پسروری کی مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی مغفرت کی دعا کرنے کے لئے شارجہ میں ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس کا اہتمام پی ایم ایل این شارجہ کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد یونس نے کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، محمد غوث قادری، عرفان اقبال طور، بدر منیر، ارشاد آفریدی اور صغیر احمد نے شرکت کی۔سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار اداکیا ،سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے،فردوس عاشق اعوان اس موقع پر امجد بٹ پسروری کی مسلم لیگ ن یو اے ای کے لئے خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکائے تعزیتی ریفرنس نے امجد بٹ پسروری کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ ان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close