جرائم

رائےونڈ پولیس ان ایکشن ۔۔۔۔!! اے ایس پی رائے ونڈ رضا تنویر کی ہدایت پرکریک ڈاون ،متعدد گرفتار

رائے ونڈ : اے ایس پی رائیونڈ محمد رضا تنویر کا کہنا ہے کہ سرکل رائیونڈ میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد مزید گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ سید ثقلین شاہ کی ہدایت پر چوکی انچارج سید شفقت سرور نے سنوکر کلب کی آڑ میں شیشہ کیفے پر چھاپہ مار 9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیاہے۔ ایس ایچ او تھانہ مانگامنڈی محمد حسین نے بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 379 میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن وینگ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اے ایس پی سرکل رائیونڈ محمد رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ سندر کی حدود اور تھانہ مانگامنڈی کی حدود میں نوجوانوں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے منشیات فروشی پر خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار اے ایس سرکل رائیونڈ محمد رضا تنویر نے چیف ایڈیٹر روزنامہ کماس لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اپنے علاقے سے جرائم کو جڑھ سے ختم کرنے کا میرا عزم ہے میری ٹیم جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے دن رات انتھک کوششوں میں مصروف ہیں۔بہت جلد سرکل رائیونڈ کو جرائم سے پاک کر دیا جائے گا۔جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔غریب عوام کیلئے انصاف کی فوری فراہمی کیلئے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں وہ جب چاہے اپنی فریاد لیکر میرے پاس آئیں انکے مسائل پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close