جرائم

ہڈیارہ پولیس بے بس ۔۔۔!! ڈاکو راج قائم ،پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان

رائے ونڈ(عاطف سبزواری سے ) خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرکے 25 نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کراور زمیندار کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 30لاکھ روپے کے طلائی زیورات،30لاکھ نقدی،دو موٹرسائیکلیں،8قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔مقدمہ درج کے باوجود پولیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے دعوے زبانی کاررائیوں تک محدود،تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڈیارہ برکی کے علاقہ گاگا گاؤں کے رہائشی زمیندار محمد اسرائیل میو کے مطابق گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے وہ اپنی فیملی کیساتھ سوئے ہوئے تھے کہ اس کے کمرے پر دستک ہوئی اور اس نے والد اپنے والد محمد سلیمان کی آواز پر دروزاہ کھولا تو اس کے ساتھ ہی آتشیں اسلحہ سے مسلح آٹھ دس نامعلوم افراد اندر داخل ہو گئے اور کہا کہ اگر کسی نے شورمچایا تو جان سے مار دیں گے اور لوٹ مار شروع کردی،جو کہ یہ واردات دوبجے رات تک جاری رہی اورتمام ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے،مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ ہڈیارہ نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ 115/20درج کرلیا ہے،لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close