انٹرنیشنل

کوروناوائرس سے درپیش خطرات،امریکہ نے پاکستان کو لاکھوں ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کر رہے ہیں اور ابتدائی طور 10 لاکھ ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امداد ی رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے اشتراک سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔امریکی معاون نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ

تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔دوسری جانب امریکہ کے وزیردفاع مارک ایسپر نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کو سراہا۔ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ مارک ایسپر نے جنرل قمر جاوید ناجوہ کیساتھ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون اوردیگرامورپربات چیت کی ہے۔پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیردفاع نےافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کی تعریف کی اور پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close