پاکستان

یااللہ خیر! پاکستان کے اہم صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے کم سے کم 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔چیف انسپکٹر مائنز شفقت فیاض کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات شروع

کردی گئی ہیں۔ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی۔دھماکے سے کان میں موجود 7 کان کن جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئےدوسری جانب جنرل سیکریٹری مائنز اینڈ لیبر سلطان خان نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کے دن چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کام پر بھیجا گیا۔جاں بحق کان کنوں میں 4 کا تعلق ہزارہ برادری اور تین کا ڈیگاری سے بتایا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close