ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدانوں نے کر دکھایا، کوروناوائرس کی ویکسین بنانے کے قریب پہنچ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کر لیا ہے۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کیت بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حافظ مزمل نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار بھرتی ہوا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بطور فرانزک سائنسدان بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ کم وقت میں کسی بھی بیماری کی ویکسین تیار کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔حافظ مزمل نے بتایا ہے کہ اس نے

بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا نے امریکا کی تمام 50 ہی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے اور مریضوں کی تعداد 251 ہوگئی۔پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 14 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 251 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 247 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close