کھیل

پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کس ٹیم کو دیدی جائے، شاہد آفریدی کی دلچسپ تجویز

لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 5 کے ملتوی ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم کو دینے کی تجویز دیدی ہے- تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ ملتوی کئے گئے میچز دوبارہ ری شیڈول کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: سب سے زیادہ وکٹیں کس نے لیں اور رنز کس نے بنائے؟پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فائیو منسوخ کرنے کا فیصلہ

فرنچائز کی مشاورت کے بعد ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔خیال رہے کہ آج پی ایس ایل کے دو سیمی فائنلز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے تھے۔یہ مقابلے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جاتے۔ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور ہی میں کھیلا جانا تھا۔کورونا وائرس کے باعث اب تک کھیلوں کے متعدد عالمی مقابلے ملتوی یا منسوخ کیے جاچکے ہیں۔چار روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھاْ۔ پی ایس ایل5 کے ملتوی ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ’’پی ایس ایل کا اختتام دیکھ کر افسوس ہوا لیکن تمام متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور بالخصوص وہ لوگ جو اپنے گھروں کو واپسی کررہے ہیں، ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ شاید پہلے لیا جاسکتا تھا،اچھا ہوگا اگر ٹرافی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم کو سونپ دی جائے؟‘‘یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کے اب تک کے مقابلوں میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، کراچی کنگز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close