انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں،مریم نفیس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس نے خود کو ہراساں کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پیغامات کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔مریم نفیس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھجوائے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔مریم نفیس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اداکارہ ہیں، جسم فروش نہیں‘۔اداکارہ نے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کرنے والے مرد کے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ایک شخص کے پیغامات انہیں ذہنی طور پر

پریشان کر رہے ہیں۔مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا کہ وہ اداکارہ ہیں، کوئی جسم فروش نہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں مذکوہ شخص کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close