صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت غیر معیاری بیکری آئٹمز کی فروخت عروج پر

الہ آباد (نمائندہ کماس ) غیر معیاری بیکری آئٹمز کی فروخت عروج پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی یا پھر مبینہ ملی بھگت شہر میں غیر معیاری مٹھائی کی فروخت دھڑلے سے جاری عوام سراپا احتجاج پنجاب فوڈ اتھارٹی صرف خبروں میں رہنے کے لئے اور فوٹو سیشن کے لیے ہی کام کر رہی ہے شہری ضلع قصور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر پھٹ پڑے تفصیلات کے مطابق ضلع قصور تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بے حد نوازشات مضر صحت بیکری آئٹمز اور مٹھائی کی فروخت عروج پر جگہ جگہ عارضی برگر پوائنٹ اور سموسہ شاپ قائم کردی گئی غیر معیاری اشیاء کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے عوام پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے غیر مطمئن عوام کا کہنا ہے کہ مین چار روڈ اور اس کے گردونواح میں سرعام غیر معیاری مٹھائی کی فروخت ہونا اسے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی سمجھا جائے یا پھر مبینہ ملی بھگت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس یافتہ دکانوں پر ایسی اشیاء کی فروخت افسوسناک ہے اس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلٰی افسران کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع قصور میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close