جرائم

ساتھیوں کو بلا کر ٹریفک اہلکار کو زدو کوب کروانے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

لاہور(ویب ڈیسک ) ساتھیوں کو بلا کر ٹریفک اہلکار کو زدو کوب کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک سیکٹر ٹھوکر نیاز بیگ کی حدود میں ای ایم ای روڈ پر پٹرولنگ آفیسر نے بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتاری پرموٹرسائیکلسٹ کو روکا،موٹرسائیکل سوار نے کاغذات دیکھانے کی بجائے وارڈن سے گالم گلوچ شروع کر دی، اسی اثناء میں ملزم رفیق نے فون کرکے اپنے بھائی اور دوستوں کو موقعہ پر بلا لیا،ملزم نے اپنے سگے بھائی اور دوستوں کے ساتھ مل کر ٹریفک اہلکار کو زدو کوب کیا، ڈولفن فورس کی مدد سے رفیق نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ پر سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں، قانون شکنی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close