جرائم

تھانہ کاہنہ پر پیٹی بند بھائی کیخلاف مقدمہ بھاری رشوت لیکر خارج کرنے کا الزام

کاہنہ (نامہ نگار )انوسٹی گیشن سیل تھانہ کاہنہ نے پیٹی بند بھائی کیخلاف مقدمہ بھاری رشوت لیکر خارج کر دیا مدعی کی شکائیت پر سی سی پی او نے ایس ایس پی کو انچارج انوسٹی گیشن کاہنہ کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ کچوانہ بستی کے یاسر منظور کی زمین سے عارف نامی پولیس ملازم نے لاکھوں روپے کی مٹی چوری کی اور منع کر نے پر اپنے ساتھیوں سمیت ا س کے گھر جاکر حملہ آور ہو نے پر تھانہ کاہنہ میں عارف تاج اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج ہو ا یاسر منظور نے بتایا کہ انوسٹی گیشن انچارج شر جیل ملک نے ایک لاکھ روپے ،قیمتی موبائل اور پھلوں کے کریٹ رشوت لیکر میرا مقدمہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہو ئے خارج کر دیا ۔مدعی مقدمہ کی سی سی پی او لاہور کو شکایات پر انچارج انوسٹی گیشن شرجیل ملک نے الزمات کی تردیدی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close