پاکستان

(ق) لیگ مستقبل کی تحریک انصاف بن گئی۔۔!! پاکستان کے ایسے سیاستدان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی کہ چوہدری برادران خوشی سے نہال ہوگئے، ووٹ بینک میں کروڑوں کا اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق نے سیاسی پچ پر مزید کامیابیاں حاصل کر لیں۔ ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم رہنما مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔ جھنگ سے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد اور ہمایوں ناصر شیخ مسلم لیگ ق میں شامل، سیالکوٹ سے رانا فیاض احمد اور شہباز احمد بھی

مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے۔ مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والوں نے چودھری برادران کی قیادت سے اعتماد کا اظہار کیا۔ ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز نے شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ق لیگ کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کہا کہ وہ پہلے بھی مسلم لیگ ق میں رہ چکے ہیں۔لیکن گذشتہ چند برسوں کے دوران وہ بعض ذاتی مجبوریوںکے باعث ق لیگ سے دورچلے گئے۔ جس کا انہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوا تو وہ اب دوبارہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہورہے ہیں۔ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ق کو ضلع بھر میں مضبوط بنائیں گے۔ اوراسکی یونین کونسل سے لیکر ضلعی سطح تک تنظیم نو کریں گے۔ انہوں نے چوہدری پرویز الہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جتنی ترقی پرویز الہی کے دور میں ہوئی ۔اسکی مثال ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ محال ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے گذشتہ الیکشن تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرز ونگ کراچی ڈویژن کی میٹنگ ایڈووکیٹ خرم شاہد میئو کی زیر صدارت ھوئی جس میں لائرز ونگ سندھ کے صدر ایڈووکیٹ محمد زبیر ہاشمی نے خصوصی شرکت کی ایڈووکیٹ محمد زبیر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ھے جو عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے ہر سطح پر جدوجہد کرتی ھے اسی وجہ سے سیاسی سوچ رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ق میں کثرت سے شامل ھو رھے ہیں انہوں نے نئے شامل ھونے والے وکلاء کو مسلم لیگ ق میں خوش آمدید کہا اس موقع پر ایڈووکیٹ خرم شاہد میئو نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیت اس بات کی عکاس ھے کہ قائد اعظم کی جماعت ہی پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتی ھے انہوں نے کہا کہ کراچی و ملک کے مسائل کے حل کے لیئے ہم قانونی جنگ کرنے کو تیار ہیں شمولیت کرنے والے وکلاء ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور مل کر عوام کی خوشحالی کے لیئے کام کریں گے ۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ ممتاز قریشی ، ایڈووکیٹ آصف الرحمن ، ایڈووکیٹ افشین عقیل ، ایڈووکیٹ صابر احمد خان ، ایڈووکیٹ محمد امجد چوہان ، ایڈووکیٹ اعجاز حسین پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

81 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close