شہر شہر

یا اللہ خیر : ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا

سوات (نیوز ڈیسک) سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور اسکے گرد و نواح میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ظاہر ہوئی ہے تاہم زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکوں کی شدت کافی زیادہ تھی اور لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے

گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال 30جنوری کو بھی سوات اور گرد و نواح میں 4.4شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید چار روز اور اگلے ہفتے میں بھی بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔ عمومی طور پر مارچ کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم معتدل رہتا ہے، تاہم اس مرتبہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث بیشتر علاقوں کا موسم اب بھی سرد ہے۔اس حوالے سے گزشتہ برس ہی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔تاہم موسم کی یہ صورتحال گندم کی فصل کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فصل کیلئے مزید بارشیں نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع میں بدھ سے جمعہ تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بلوچستان میں چاغی، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، پشین، ہرنائی، موسی خیل، بارکھان اور سندھ میں لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور شکارپور میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ کشمیر، خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاووں، اسلام آباد/راولپنڈی سمیت پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال کے باعث پہاڑی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close