صحت

یاا للہ پاکستان پر رحم فرما۔۔۔۔! کرونا کے بعد ڈینگی نے بھی سر اُٹھا لیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) حکومتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر فیصل۱ٓبادمحمد علی کی ہدایات پر ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں ڈینگی مکائو آگہی مہم زوروشور سے جاری ہے، اس سلسلہ میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین کی زیر نگرانی جنرل بس سٹینڈ،سٹی بس ٹرمینل،کوہستان بس سروس، تیمور ٹریول، خواجہ ٹریول سمیت دیگر ٹرانسپورٹ سٹینڈز کو ’’ڈینگی فری‘‘بنانے کیلئے صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں ۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد ضمیر

حسین نے جمعرات کو ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنرل بس سٹینڈسمیت تمام بس و ویگن سٹینڈز کی حدود میں واقع دکانوں، ورکشاپس اور بس بیسز میں موجود پرانے اور استعمال شدہ ٹائرز فوری تلف کرائیں جبکہ بسوں اور ویگنوں کی صفائی ستھرائی اڈا کی حدود سے باہر کی جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہو۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ مالکان سے کہاگیا ہے کہ وہ شیڈز کے پیچھے پٹرول پمپس کیلئے مختص کی گئی کچی جگہ پر کوئی بس یا ویگن پارک نہ ہونے دیں اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ میں پٹرول پمپ کی جگہ پر قائم ریڑھیاں،چارپائی ہوٹل ودیگر دکانیں ہٹا کر تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا جبکہ جنرل بس سٹینڈ کے کرایہ دار کو مناسب جگہ دی جائے گی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے واضح کیا کہ جنرل بس سٹینڈ سے ٹرانسپورٹ کی روانگی کے وقت ان کے پاس روٹ پرمٹ و فٹنس سر ٹیفکیٹ موجود ہو ۔انہوں نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان و منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی اخراجات پر سیکورٹی گارڈتعینات کریں جو بمعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور لائسنس یافتہ اسلحہ رکھتا ہو۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کوبھی ہدایت کی کہ وہ لائوڈ سپیکرز کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اعلانات کرائے جاسکیں جبکہ بس روانگی کے وقت ہر گاڑی کا دروازہ بند ہونا چاہیے اور احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close