پاکستان

یہ نیا پاکستان ہے،کام کرو ورنہ….!! نئی حکمت عملی نے سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگوا دیں

سرگودھا(ویب ڈیسک ) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں غیر حاضر ڈاکٹرز و عملہ کے خلاف نئی حکمت عملی نافذکر دی گئی،اب بغیر بتائے ایک چھٹی پر 15،دو یا دو سے زیادہ چھٹیوں پر 90یوم کے الاؤنسز کی کٹوتی علاوہ پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی،سیکرٹری صحت کی طرف سے ہدایت نامے کے مطابق سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل افسران سمیت تمام کیڈرز کے میڈیکل و نان میڈیکل عملے کی بغیر بتائے ایک چھٹی پربنیادی تنخواہ کے علاوہ پی

ایچ ایس آر پی کے تحت ملنے والا15دن جبکہ دو یا دو سے زائد چھٹیوں پر 90دن سے الاؤنس کی کٹوتی کر کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید پڑھئیے :: جیکب آباد(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو کمزور کردیا، ملک معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے، ملکی وسائل غلط استعمال کئے جارہے ہیں۔ وہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں گلشن شہید میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب ملک دولخت ہوا تھا تب بھی اتنا کمزور نہیں ہوا تھا جتنا موجودہ حکومت میں کمزور ہوا ہے، نااہل حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے، ناجائز اور نااہل حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے، موجودہ حکومت کے 18ماہ میں 25لاکھ روزگار سے وابستہ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ پاور اور پالیٹکس وسیع سبجیکٹ ہے جو موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں، سرمایہ کاری ختم ہورہی ہے کارخانے اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں ملک کو معاشی طور پر کمزور کردیا گیا ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو آئین اور قانون کے تحت چلانا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ہماری فتح ہوگی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close