پاکستان

پاکستان خود کفیل بن گیا۔۔۔!!! اس دفعہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

کراچی( نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، پاکستان کے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کا دورہ کیا، جہاں پاور پروجیکٹ حکام نےگورنر سندھ کوبریفنگ دی

اور پلانٹ کا دورہ کرایا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا چین اور قطر کی سرمایہ کاری سے پاور کمپنی بنائی گئی ہے، منصوبے پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، یہ منصوبہ ملکی ضرورت کا 13 فیصد پوراکررہا ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے تحت کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف چین کو سرمایہ کاری کی اجازت ہے، پاکستان کے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ رواں سال موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نےگیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی اور کہا عوام پرمہنگائی کاپہلےہی بوجھ ہےمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتے۔اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں سمیت 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے ای سی سی کےچینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی اور کہا چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔اجلاس میں دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے سے ملک بھرمیں دالوں کی قیمت کم کردی جائے گی جبکہ 50ہزارنوجوانوں کویوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوئی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔وزیر اعظم نے قوم کو مزید خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close