صحت

دل کے مریض یہ گولی ہمیشہ اپنے پاس رکھیں ۔۔۔۔ نئی تحقیق میں بڑے کام کی بات سامنے آ گئی

لندن ( ویب ڈیسک ) ایک نئی سٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ یومیہ استعمال ہونے والی ایک پل جس میں چار میڈیسنز شامل ہوتی ہیں ، وہ حملہ قلب اور فالج کے واقعات کی تعداد میں ایک تہائی کمی لے آتی ہے۔ ’’ پولی پل‘‘ میں خون پتلا کرنے والی اسپرین ، کولیسٹرول کم کرنے والی

’’سٹاٹن‘‘ اور بلڈ پریشر لیول کم کرنے والی دو ادویات شامل ہوتی ہیں۔ ایران اور برطانیہ میں تحقیقی ماہرین نے بتایا ہے کہ اس دوا کے انتہائی اچھے اثرات ہیں جبکہ خرچہ صرف چند پینی یومیہ ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ غریب ممالک میں جہاں ڈاکٹروں کے پاس بہت کم آپشنز ہوتے ہیں اور وہ مریضوں کا طبی جائزہ لینے کی کم اہلیت رکھتے ہیں، وہاں مخصوص عمر کے تمام افراد کو یہ دوا دی جانی چاہئے۔ شریانوں میں خون کے بہائو میں رکاوٹ کے باعث ہونے والے حملہ قلب اور فالج دنیا بھر میں ہلاکتوں کی دو بڑی وجوہات ہیں جس کے نتیجے میں ہرسال 15 ملین افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ تمباکو نوشی ، موٹاپا اور کم ورزش یہ تمام چیزیں غیر صحت مند دل کے خدشات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔لانسیٹ میں شائع ہونے والی سٹڈی کی بنیاد ایران کے 100 سے زائد دیہات کے تقریباً 6800 افراد کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔ نصف افراد کو پولی پل دی گئی تھی اور انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنا طرز زندگی کس طرح بہتر کر سکتے ہیں جبکہ بقیہ نصف کو صرف ہدایات دی گئی تھیں۔ ان دیہاتوں میں پانچ سال بعد پولی پل استعمال کرنے والے 3421 افراد میں امراض قلب کے بڑے 202 واقعات ہوئے ۔ پل استعمال نہ کرنے والے 3417 افراد میں اسی عرصہ کے دوران 301 واقعات ہوئے۔ برمنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر ٹام مارشل نے بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹڈی سے ظاہر ہوا ہے کہ پولی پل خراب کولیسٹرول میں کمی کے لئے بہت اثر انگیز ہے ، تاہم بلڈ پریشر پر اس کے کم اثرات پائے گئے۔یہ دوا 50 سال سے زائد عمر افراد کو دی گئی تھی خواہ انہیں دل کے مسائل کا پہلے سے سامنا تھا یا نہیں۔ اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ، ایران کے ڈاکٹر نزال سارف زادگان کا کہنا تھا کہ پولی پل دیئے جانے کے کارڈیو ویسکولر ہیلتھ پر بہت بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس سے دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ کو روکا جا سکے گا۔(ش س م)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close