کھیل

انتظار ختم۔۔۔!!! جہانگیر ترین کے صاحبزادے ’علی ترین ‘ نے وہ اعلان کر دیا جسکا سب کو شدت سے انتظار تھا، پاکستانیوں کو سرپرائز دے ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک ) ملتان سلطانز نے ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا، شان مسعود پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 5 کیلئے اپنے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ اوپننگ بلے باز شان مسعود

ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس حوالے سے ٹیم کے مالک علی خان ترین کی جانب سے خصوصی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ملتان سلطانز کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کیے گئے ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا ہے جدید دور کی کرکٹ کا تقاضا ہے کہ ٹیم کا کپتان ایسا کھلاڑی ہو جو جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے مکمل فٹ ہو، اس لیے ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو کپتان نامز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کا میلہ شروع ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ 4 سیزنز کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close