پاکستان

مُراد سعید نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔۔۔!!! ایسا شاندار کارنامہ سر دے ڈالا کے وزیر اعظم عمران خان بھی داد دیئے بنا رہ سکے، تمام وفاقی وزراء کے لیے مثال قائم

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور 17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا جبکہ احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر قیادت اداروں میں اصلاحات کے مثبت

نتائج سامنے آنے لگے ، وزرات مواصلات نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں این ایچ اے کے ریوینو میں اس ماہ بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 ماہ میں اب تک این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا، ریونیو میں اضافہ سابق حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے، جس بعد موجودہ حکومت میں کل ریونیو 65ارب 28 کروڑ 24 لاکھ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی جبکہ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور غیر قانونی طور پر قبضےمیں لی گئی اربوں مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار کرائی گئی۔ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ادارے کو خود کفیل بنانے کےبزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن میں 25 ارب 80 کروڑ روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ، وزارتِ مواصلات کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے کے ریونیو میں پچھلی حکومت کی نسبت 66 فی صد اضافہ ہوا اور موجودہ حکومت میں کل ریونیو 63 ارب 61 کروڑ ہو گیا۔اس سے قبل دسمبر 2019 میں بھی وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے اور کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا تھا۔وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی تھی اور بتایا گیا تھا کہ ادارے نےقومی خزانے پرانحصار کی بجائےاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کےسب سےبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کےآغازکابھی اعلان کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close