بزنس

ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی ۔۔۔۔ آج کے ریٹ آپ کا دل خوش کردیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 154.60، اوپن مارکیٹ میں 154.80 روپے پر آگیا فی تولہ سونا 91500، دس گرام 78446روپے پر جا پہنچا، چاندی مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔ادھر فی تولہ سونا 300روپے مہنگا ہو گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10پیسے کی کمی سے 154.60روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر154.80روپے پر مستحکم رہا۔ یورو15پیسے کے اضافے سے 171.25روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ5پیسے کی کمی سے 202.25روپے پر آگیا۔ سعودی ریال5پیسے کی کمی سے 41.35روپے اور یواے ای درہم 5پیسے کی کمی سے 42.35روپے پر آگیا۔چینی یو آن 10پیسے کے اضافے سے 23.30روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا9ڈالر کے اضافے سے 1580ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300روپے کے اضافے سے 91500،دس گرام256روپے کے اضافے سے 78446روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close