ٹیکنالوجی

ہونڈا کی وی ٹیک ٹربو اوریل 2020 متعارف ۔۔۔ خصوصیات اور قیمت اس خبر میں ملاحظہ کریں

لاہور (ویب ڈیسک) ہنڈا کی ٹینتھ جنریشن وی ٹیک ٹربو ا وریل 2020متعارف کروا دی گئی۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے نئی ٹینتھ جنریشن ہنڈا سوک کا نیا ویرئینٹ 2020 لانچ کر دیا ہے، کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ماڈل سو ک کی ٹربو فیملی میں ایک نیا اضافہ ہے ،

اسے ہنڈا وی ٹیک ٹربو اوریل کا نام دیا گیا ہے ، یہ خوبصورتی اور سٹائل کے ساتھ ساتھ پاور اورسپیڈ کا بہترین امتزاج ہے، جدید اورمنفرد ٹیکنالوجی سے بنااس کا 1.5Lپاورفل انجن نہ صرف بہترین ڈرائیونگ پرفارمنس دیتا ہے بلکہ فیول ایفیشینٹ بھی ہے ۔دسویں جنریش کی نئی سوِک 2020 آج سے ملک بھر کے تمام 32 ہنڈا بااختیار 3S ڈیلرز پر ڈسپلے کی جارہی ہے ، آج ہی سے اس کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے ، نئی سوک 1.5L اوریل گریڈ VTEC TURBO کی قیمت 42لاکھ 49ہزار روپے ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close