تازہ ترین

شہباز شریف کی 2 دن میں وطن واپسی۔۔۔۔رہنما ن لیگ نے ساری خبروں کا ڈراپ سین کر دیا،عمران خان کی فکر بڑھا دینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ ن و رکن قومی اسمبلی رانا تنویر دعویٰ کیا ہے کہ شہبا زشریف کے دو دن میں وطن واپسی کے حوالے سے کی جانے والی باتیں سچ پر مبنی نہیں ہے۔ شہباز شریف دو دن میں ملک واپس نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر

گفتگو کرتے رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر کا کہنا ہے شہبا زشریف 2 دن میں پاکستان واپس نہیں آرہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہبا زشریف جس کام کے لئے گئے ہیں اس کو مکمل کئے بغیر پاکستان واپس نہیں آئیں گے، شہباز شریف سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت میں بہتری تک واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ شہبا زشریف مارچ میں واپس آئیں تاہم انکی واپسی نوازشریف کی صحت یابی سے منسلک ہے۔شہباز شریف کے دو دن میں وطن آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، جب تک نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں ہوتی شہباز شریف پاکستان نہیں آئیں گے۔ ن لیگ کے رہنما اور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر اس سے قبل خبریں سرگرم تھیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، شہبازشریف آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے، شہبازشریف نوازشریف کی خصوصی ہدایت کے بعد پاکستان آرہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہمسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے آئندہ چند روز میں وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہبازشریف نے ملاقات کی، جس میں شہبازشریف نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ن کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ دونوں میں دو گھنٹے سے طویل ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ تاہم اب رہنما مسلم لیگ ن و رکن قومی اسمبلی نے اس خبر کی تردید کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت یابی تک شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close