تازہ ترین

شہباز شریف کے بعد اسحاق ڈار وطن واپسی۔۔۔۔ ملکی سیاست میں بھونچال برپا کر دینے والا انکشاف ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ان پر کریشن کے سنگین الزامات ہیں جبکہ انہیں بار بار پاکستان واپس بھی بلایا گیا ہے لیکن ابھی تک ان کی واپسی سے متعلق کوئی خبریں نہیں آئیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن

کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ سکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے خسرو بختیار، زلفی بخاری، محمود خان اور پرویز خٹک کو گرفتار کرنا ہو گا، جس دن یہ لوگ گرفتار ہو جائیں گے، اسحاق ڈار اگلی فلائٹ سے واپس آجائیں گے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار پر کرپشن کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے مفرور ہیں اور لندن میں مقیم ہیں۔بار بار بلانے پر بھی اسحاق ڈار واپس نہ آئے جس پر حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اسحاق ڈار کی جائیداد کو نیلا م کر دیں گے جس کے لئے سب سے پہلے نیلامی کے لئے ان کے گھرکا انتخاب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں موجود ان کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیں گے جس کے بعد اسے عا م لوگوں کے لئے کھول دیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر 50لوگوں کے رہنے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے معاملے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ ان سب چیزوں کے بعد بھی ابھی تک اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ پاکستان کب واپسی کریں گے۔ لہذا اسی پر بات کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جس دن جس دن خسرو بختیار، زلفی بخاری، محمود خان ، پرویز خٹک گرفتار ہو جائیں گے، ڈار صاحب اگلی فلائٹ پر پاکستان واپس آجائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close