تازہ ترین

عرب امارات میں طوفانی بارشیں

دبئی(کے این این)متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ ڑالہ باری، موسمی شدد کے باعث ائیر پورٹ پر 70 فیصد ہوائی آپریشنز معطل، متعدد سکولوں میں تعطیلات، امتحانات بھی ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ اور فجیرہ کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں جس کے باعث پروازوں کا شیڈول اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔شدید بارش کی وجہ سے متعدد تعلیمی ادارے بند اور بعض سکولوں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ماہرین کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی گئی تھی کہ شدید بارشوں کا سلسلہ داخل ہو چکا ہے اور ہفتہ اور اتوار کو شدید بارشیں ہونگی۔ دبئی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ان میں بعض کا رخ موڑ دیا گیا ہے یا منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ادارے دبئی ائیر پورٹ نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ پروازیں ممکنہ طور پر پورا دن تاخیر کا شکار رہیں گی، بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں یا ان کا رخ نزدیک واقع المکتوم ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور فوٹیج میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رن وے کا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے۔ دبئی ائیر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔یہ امارات (ایمریطس) ائیرلائں ز اور فلائی دبئی کا اڈا (بیس) بھی ہے۔امارات ائیرلائنز کا کہنا تھا کہ اس کی دبئی آنے اور وہاں سے اڑنے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ فلائی دبئی نے بھی اپنی پروازوں کی آمد ورفت میں تاخیر کی اطلاع دی اور کہا کہ بعض پروازوں کا دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب ر خ موڑ دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close