تازہ ترین

ترک صدر 2019 کی معتبر شخصیت قرار

ابوجا(کے این این )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو دوسری مرتبہ عالمی مسلم شخصیت کے ایوارڈ سے نوازا دیا گیا ہے۔مغربی افریقی ملک نائجیریاکے نشریاتی ادارے کے مطابق 2019 کی معتبر شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں ترکی کے صدر اردوان کو سال کی معتبر شخصیت قرار دیا گیا۔ ناموں کا اعلان ادارے کے چیف ایڈیٹر راشد ابو بکر نے کیا۔ابو بکر نے سال 2018 میں بھی یہ ایوارڈ صدر اردوان کے حصے میں آنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”مسلم امہ اور عالمی سطح پر بلا بحث با اثر اور طاقتور ہونے کے جواز میں ا س سال بھی صدرِ ترکی اس ایوارڈ کے حقدار ٹہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں اور انہوں نے شام، میانمار، کشمیر اور فلسطین کے معاملات میں ہمیشہ اپنی صدا کھل کر بلند کی ہے۔ مذکورہ ایورڈز میں دوسرے نمبر پر ملیشیائی وزیر اعظم مہاتیر محمد، تیسرے نمبر پر صومالی نڑاد امریکی پارلیمانی رکن الہان عمر، چوتھے نمبر پر گامبیا کے صدر اور پانچویں نمبر پر ترک نڑاد جرمن فٹ بالر مسعود از ال رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close