کھیل

زرعی یونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کے اختتام!!!!!!!!!!!!

مظفرگڑھ (علی جان سے)صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں اور عملی زندگی میں معاون ثابت ہوتی ہیں یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کے اختتام پر فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات کو اپنے شوق اور صلاحیتوں کے مطابق کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف نے کہا کہ طلباء کو علم کی دولت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، تعلیم کے میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں طلباء کی نمایاں کارکردگی قابل تحسین ہے، بعدازاں صوبائی مشیر زراعت نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close