کرائم بیٹ

سول لائنز پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں،121ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث121ملزمان گرفتار کر لئے ۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث3 گینگز کے7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5 لاکھ30 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر کے8پسٹلز،2 کلاشنکوف،1 ریوالور اور176گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے31ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2کلو500گرام چرس اور187 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close