کرائم بیٹ

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر189افراد کیخلاف مقدمات درج

لاہور(نمائندہ کماس )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویڑن اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر189ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی،سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر30افراد کے خلاف کاروائی کی گئی، ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر18افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close