ایڈیٹر کی ڈاک

وزیر اعلیٰ تحریک پاکستان کے کارکن کی فریاد سنیں

مکرمی! میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب سے التجا گزار ہوں ۔ کہ میں تحریک پاکستان نامور مجاہد حضرت مولانا پیر محمد بخش قادری چشتی گولڑوی کا فرزند ہوں۔ عمر 65/66 سال سے زائد ہے۔ شوگر بلڈپریشر کا دائمی مریض ہوں۔ ٹانگوں سے معذور ہوں۔ بیوی عارضہ دل کی مریضہ عمر رسید ہے کے زیر علاج ہے غربت افلاس تنگدستی نے مار مکایا ہے۔ میری بیٹی جو مڈل پاس ہے ۔ متعدد بار محکمہ تعلیم میں اپلائی کیا ہے لیکن صد ظلم کلاس فور چپڑاسی کی جاب بھی نہ مل سکی ہے۔ آنجناب بخوبی آگاہ ہیں کہ رشوت اور سفارش کے بغیر کام نہ ہو سکتا ہے۔ آپ ایک نیک سیرت اور خداترس وزیر اعلیٰ ہیں۔ آپ کے آفس میں بھی درجنوں درخواستیں بھیجی ہیں ۔ کوئی جواب تک نہ آیا ہے کہ میری بیٹی ارم شہزادی دختر صاحبزادہ سلطان محمود چشتی گولڑوی کو گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ یا ویمن یونیورسٹی جھنگ میں کلاس فور کی جاب دی جائے۔ وہ بچی ہم بزرگ بیمار والدین کا واحد سہارا ہے۔ آپ سے بھرپور امید ہے کہ آپ ایک غریب تحریک پاکستان کے مجاہد کی پوتی کو کلاس فور کی جھنگ میں نوکری عنایت فرما کر دعائیں لیں گے۔ (صاحبزادہ سلطان محمود چشتی گولڑوی مکان نمبر 108/9 V بلاک سیٹلائٹ ٹائون جھنگ صدر۔ – 0300-6504163) 332022681848-5)

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close