شہر شہر

پنجاب بھرمیں945ٹریفک حادثات ،12افرادجاں بحق ،1034زخمی

لاہور(نمائندہ خصوصی) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں945روڈ ٹریفک حادثات میں 12افرادجاں بحق جبکہ 1034زخمی ہوئے جس میں سے 592افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔442معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 242 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 80حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 62حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1046متاثرین میں843مرد اور203خواتین شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close