جرائم

سیالکوٹ: کار پر فائرنگ، سینئر رکن بار قتل، وکلاء کی ہڑتال احتجاجی مظاہرہ

سیالکوٹ (نامہ نگار؍ نمائندہ خصوصی) پیرس روڈ پر چیمبر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے سینئر ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سٹینڈ رکن سجاد حسین دھدرا ایڈووکیٹ کا ر پر صبح ضلع کچہری آرہے تھے تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں زین علی اور ملازم شدید زخمی ہو گئے اور کار بے قابو ہو کر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں زین علی اور ملازم زخمی ہو گئے۔ زخمی سجاد حسین دھدرا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ہلاکت کی خبر سنتے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کو نو گولیاں لگی تھیں۔ سجاد حسین دھدرا کے قتل کی اطلاع ملتے ہی وکلا کچہری میںاکٹھے ہو گئے اور انہوں نے احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ۔ بعد ازاں قتل کی اس واردات پر وکلاء نے کچہری روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور پولیس حکام کے ملزمان کو چار روز کے اندر اندرگرفتار کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ تھانہ کوتوالی نے مقتول کے بھائی شہباز حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ ان کا کہنا ہے ان کے منشیات فروش نواز عرف بلی خاندان سے دیوانی اور فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بار ممبر ضیغم نواز ولد نواز بلی وغیرہ گزشتہ ماہ سجاد حسین کے دفتر آئے مقدمہ واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دے کر گئے تھے۔ شہباز حسین کا کہنا ہے کہ تینوں نے اس کے بھائی کو کرایہ کے قاتلوں سے قتل کروا ہے اور خود دانستہ طور پر باری باری بیرون ملک جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close