جرائم

منشیات فروشوں اور قمار بازوں کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ کاشہر بھر میں منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوزکریک ڈاؤن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔چار روز کے دوران275 منشیات فرو ش اور390قمار بازوں کو گرفتارکر کے مختلف تھانوں میں 350 مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے61، کینٹ ڈویژن70، سول لائن ڈویژن43، صدر ڈویژن33،اقبال ٹائون ڈویژن25جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نے43ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوزقمار بازوں اور منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے دیئے گئے اہداف لازمی پورے کریں۔منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close