جرائم

سی ٹی او کامختلف ٹریفک سیکٹرز،فسلیٹیشن اور ڈے کیئر سنٹر کااچانک دورہ

لاہور(نامہ نگار)سٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز،فسلیٹیشن سنٹرز اور ڈے کیئر سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔سی ٹی او نے ڈرائیونگ فسلیٹیشن سنٹر اچھرہ اور زاہد شہید گوندل سنٹر میںجود شہریوں سے ٹریفک انتظامات،لائسنسنگ سہولیات اور عملہ بارے استفسار کیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھاکہ ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم میں زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی گئی ہے،جس سے نہ صرف رشوت کا خاتمہ ممکن ہوا بلکہ شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنایا جارہا ہے،بعدازاں کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے لیڈی وارڈنز کے بچوں کیلئے ڈے کیئر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے سنٹر کا وزٹ کیا۔اچھرہ میں سٹی ٹریفک پولیس میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ڈے کیئر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،جلد ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close